المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1188
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ قَالَ : نَا أَبِي عَنِ الْأَعْمَشِ . عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : كَانَتِ الصَّلَاةُ تُقَامُ ، فَيَعْرِضُ لِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- الرَّجُلُ ، فَيُكَلِّمُهُ فِي الْحَاجَةِ فَيَحْبِسُهُ ، حَتَّى يَنْعَسَ بَعْضُ الْقَوْمِ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نماز کی اقامت کہہ دی جاتی تھی، پھر کوئی شخص رسول اللہ ﷺ کے سامنے آ جاتا اور اپنی کسی ضرورت کے متعلق آپ ﷺ سے گفتگو کرنے لگتا تو وہ آپ ﷺ کو (وہیں) روک لیتا، یہاں تک کہ (انتظار کی وجہ سے) بعض لوگ اونگھنے لگتے تھے۔“