المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1187
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَالِمٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ أَنَّ النَّبِيَّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَأَلَهَا : مَنْ يَخْطُبُ أُمَّ كُلْثُومِ بِنْتَ عُقْبَةَ ؟ فَقَالَتْ : فُلَانٌ وَفُلَانٌ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ . فَقَالَ : I " أَنْكِحُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، فَإِنَّهُ مِنْ خِيَارِ الْمُسْلِمِينَ ، وَمِنْ خِيَارِهِمْ مَنْ كَانَ مِثْلَهُ . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بُسْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ I " .ترجمہ
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا کے لیے کون نکاح کا پیغام دے رہا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”فلاں اور فلاں، اور سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ۔“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم عبدالرحمن سے نکاح کر دو، کیونکہ وہ بہترین مسلمانوں میں سے ہیں، اور ان کے بہترین لوگ وہی ہیں جو ان کی مثل ہوں۔“
یہ حدیث سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس کی روایت میں عبدالرحمن بن حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ منفرد ہیں۔