المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1181
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنِ الْحِيطَانِ ، يَكُونُ فِيهَا الْعَذِرَةُ ، وَأَبْوَالُ النَّاسِ ، وَرَوَثُ الدَّوَابِّ ؟ قَالَ : I " إِذَا سَالَتْ عَلَيْهِ الْأَمْطَارُ وَجَفَّفَتْهُ الرِّيَاحُ فَلَا بَأْسَ بِالصَّلَاةِ فِيهِ I " يَذْكُرُ ذَلِكَ عَنِ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - I " . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مُوسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرٌو I " .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ان باغیچوں کے بارے میں سوال کیا گیا جن میں انسانی فضلہ، لوگوں کا پیشاب اور چوپایوں کی لید ہو؟ انہوں نے فرمایا: ”جب ان پر بارشیں برس جائیں اور ہوائیں انہیں خشک کر دیں تو وہاں نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔“ وہ یہ بات نبی ﷺ سے روایت کرتے تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے صرف موسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں عمرو رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“