المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عِرَارٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ ، فَقَالَ : I " أَمَّا عَلِيٌّ فَلَا تَسْأَلُوا عَنْهُ ، انْظُرُوا إِلَى مَنْزِلَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ ، فَإِنَّهُ سَدَّ أَبْوَابَنَا فِي الْمَسْجِدِ ، وَأَقَرَّ بَابَهُ ، وَأَمَّا عُثْمَانُ فَإِنَّهُ أَذْنَبَ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ ذَنْبًا عَظِيمًا ، فَعَفَا اللهُ عَنْهُ ، وَأَذْنَبَ فِيكُمْ ذَنْبًا دُونَ ذَلِكَ فَقَتَلْتُمُوهُ I " .علاء بن عرار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہما کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ، تو ان کے بارے میں (مجھ سے) نہ پوچھو، بلکہ رسول اللہ ﷺ کے ہاں ان کا بلند مقام و مرتبہ دیکھو؛ بیشک آپ ﷺ نے مسجد میں کھلنے والے ہمارے تمام دروازے بند فرما دیے تھے اور ان کا دروازہ (کھلا) برقرار رکھا تھا۔ اور رہے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ، تو جس دن دو جماعتیں آمنے سامنے ہوئی تھیں (یعنی غزوہِ احد کے روز)، ان سے ایک بڑی لغزش ہوئی تھی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف فرما دیا تھا، پھر انہوں نے تمہارے درمیان اس سے بہت ہی کم تر درجے کی بات کی تو تم لوگوں نے انہیں قتل کر دیا۔“