المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ جَبْرِ بْنِ نَوْفٍ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يَقُولُ : شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَتْحَ حُنَيْنٍ ، فَأَصَبْنَا جَوَارِيَ ، فَكُنَّا نَعْزِلُ عَنْهُنَّ ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ : تَفْعَلُونَ هَذَا وَفِيكُمْ رَسُولُ اللهِ ؟ لَوْ سَأَلْتُمُوهُ ، فَسَأَلْنَاهُ ، فَقَالَ : لَيْسَ مِنْ كُلِّ مَاءٍ يَكُونُ الْوَلَدُ ، إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ إِذَا أَرَادَهُ اللهُ أَنْ يَكُونَ كَانَ ، لَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ لَهُ رَدًّا .ابوالوداک جبر بن نوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ غزوۂ حنین میں حاضر تھا، وہاں ہمیں (بطورِ غنیمت) کچھ لونڈیاں حاصل ہوئیں تو ہم ان سے عزل کیا کرتے تھے۔ پھر ہم نے آپس میں ایک دوسرے سے کہا: کیا تم رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں یہ کام کر رہے ہو؟ کاش تم ان سے اس بارے میں دریافت کر لیتے! چنانچہ ہم نے آپ ﷺ سے اس متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «لَيْسَ مِنْ كُلِّ مَاءٍ يَكُونُ الْوَلَدُ ، إِنَّمَا هُوَ شَيْءٌ إِذَا أَرَادَهُ اللهُ أَنْ يَكُونَ كَانَ ، لَا يَسْتَطِيعُ أَحَدٌ لَهُ رَدًّا» ”ہر (قطرہِ) پانی سے بچہ پیدا نہیں ہوتا، بلکہ یہ تو وہ معاملہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ اس کے وجود میں آنے کا ارادہ فرما لے تو وہ ہو کر رہتا ہے، کوئی بھی اسے ٹالنے کی قدرت نہیں رکھتا۔““