المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1138
وَعَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ الْحَسَنِ . عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِذَا حَلَفْتَ عَلَى يَمِينٍ ، فَرَأَيْتَ خَيْرًا مِنْهَا ، فَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ ، وَكَفِّرْ عَنْ يَمِينِكَ ، وَلَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ ، فَإِنَّكَ إِذَا أُعْطِيتَهَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْهَا ، وَإِنْ أُعْطِيتَهَا عَنْ غَيْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ عَلَيْهَا .ترجمہ
سیدنا عبد الرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”جب تم کسی بات پر قسم کھا لو، پھر اس کے علاوہ کسی دوسری چیز میں بھلائی دیکھو، تو وہی کام کرو جو بہتر ہو اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کر دو۔ اور تم کبھی امارت (عہدہ و منصب) طلب نہ کرنا، کیونکہ اگر تمہیں یہ تمہارے مانگنے پر دی گئی تو تمہیں اسی کے سپرد کر دیا جائے گا، اور اگر یہ تمہیں بن مانگے دی گئی تو اس (کی ذمہ داریوں کی ادائیگی) میں تمہاری مدد کی جائے گی۔“