المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1137
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ قَالَ : نَا هُشَيْمٌ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ عَنِ الْحَسَنِ . عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ أَنَّ امْرَأَةً مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَخَذَهَا الْعَدُوُّ ، وَقَدْ كَانُوا أَصَابُوا قَبْلَ ذَلِكَ نَاقَةً لِرَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، فَرَأَتْ مِنَ الْقَوْمِ غَفْلَةً ، فَرَكِبَتْ نَاقَةَ رَسُولِ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، وَنَذَرَتْ أَنْ تَنْحَرَ نَاقَةَ رَسُولِ اللهِ ، فَقَالَ : بِئْسَ مَا جَزَيْتِهَا ، لَا نَذْرَ لِابْنِ آدَمَ فِيمَا لَا يَمْلِكُ ، وَلَا فِي مَعْصِيَةِ اللهِ .ترجمہ
سیدنا عمران بن الحصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں کی ایک خاتون کو دشمنوں نے قید کر لیا تھا، اور وہ اس سے قبل رسول اللہ ﷺ کی ایک اونٹنی بھی پکڑ کر لے گئے تھے۔ اس خاتون نے جب دشمن کو غافل پایا تو وہ رسول اللہ ﷺ کی اونٹنی پر سوار ہو گئی، اور اس نے یہ نذر مانی کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی اس اونٹنی کو ذبح کر دے گی۔ آپ ﷺ نے (یہ سن کر) فرمایا: ”تم نے اسے کتنا برا بدلہ دیا! ابنِ آدم کی ایسی نذر (کا کوئی اعتبار) نہیں جس کا وہ خود مالک نہ ہو، اور نہ ہی اللہ کی نافرمانی میں کوئی نذر (پوری کرنا جائز) ہے۔“