المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1134
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُبَيْدٌ قَالَ : نَا عَطَاءٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ : قَدِمَ عُمَرُ الْجَابِيَةَ ، فَقَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدٍ إِلَّا عَطَاءٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدٌ I " .ترجمہ
ابوصالح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جابیہ کے مقام پر تشریف لائے اور فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «احْفَظُونِي فِي أَصْحَابِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ» ”میرے صحابہ کے معاملے میں میرا لحاظ و پاسداری کرو، پھر ان لوگوں کے بارے میں جو ان کے بعد آئیں گے، پھر ان کے بارے میں جو ان کے بعد آئیں گے۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد رحمہ اللہ سے صرف عطا رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور عبید رحمہ اللہ اس کے ساتھ منفرد ہیں۔“