المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1131
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ . عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ، I " فَاسْتَسْقَى ، فَأُتِيَ بِقَدَحٍ فِيهِ نَبِيذٌ ، فَلَمَّا قَرَّبَهُ إِلَى فِيهِ رَأَى فِيهِ شِدَّةً ، فَرَدَّهُ . I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُوَرِّقٍ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے پینے کے لیے کچھ طلب فرمایا، چنانچہ آپ ﷺ کے پاس ایک پیالہ لایا گیا جس میں نبیز تھی، پھر جب آپ ﷺ نے اسے اپنے دہنِ مبارک کے قریب کیا تو اس میں تیزی (یعنی جوش) محسوس فرمائی، تو آپ ﷺ نے اسے واپس کر دیا۔“
اس حدیث کو اسماعیل رحمہ اللہ سے، انہوں نے مورق العجلی رحمہ اللہ سے، سوائے عبیداللہ رحمہ اللہ کے کسی اور نے روایت نہیں کیا۔