المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 113
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ .
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الْخَاصِرَةَ عِرْقُ الْكُلْيَةِ ، فَإِذَا تَحَرَّكَتْ آذَتْ صَاحِبَهَا ، فَدَاوُوهَا بِالْمَاءِ الْمُحْرَاقِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُسْلِمٌ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( عبد الرحمن بن محمد )ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک کوکھ کا درد گردے کی رگ (کی تکلیف) ہے، جب وہ متحرک ہوتی ہے تو اپنے صاحب کو اذیت دیتی ہے، لہٰذا تم اس کا علاج «الْمَاءِ الْمُحْرَاقِ» ”تیز گرم پانی“ سے کیا کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف عبدالرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اس کی روایت میں مسلم (بن خالد الزنجی) رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح (عبدالرحمن بن عمر) درج ہے، جبکہ درست نام (عبدالرحمن بن محمد) ہے۔