المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 1064
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَبُو جَعْفَرٍ قَالَ : نَا يُونُسُ بْنُ رَاشِدٍ قَالَ : نَا عَوْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَنَفِيَّةِ عَنْ أَبِيهِ . عَنْ جَدِّهِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ ، فَإِنَّهُ مَنْبَتَةٌ لِلشَّعَرِ ، مَذْهَبَةٌ لِلْقَذَى ، مَصْفَاةٌ لِلْبَصَرِ . I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : النُّفَيْلِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اثمد (سرمہ) کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ بالوں کو اگاتا ہے، میل کچیل کو دور کرتا ہے اور بینائی کو جلا بخشتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اس کی روایت میں نفیلی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“