المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 105
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُوسَى أَبُو يَعْقُوبَ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ غَالِبِ بْنِ أَبْجَرَ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ .
عَنْ عَائِشَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : فِي الْحَبَّةِ السَّوْدَاءِ شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ إِلَّا السَّامَ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( خالد بن سعد )ترجمہ
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کلونجی میں ہر بیماری سے شفا ہے، سوائے موت کے۔“
یہ حدیث سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے، وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جس کے بیان کرنے میں عبید اللہ بن موسی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح «خالد بن سعید» درج ہے، اور شاید درست نام «خالد بن سعد» ہے۔