المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 104
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا يَاسِينُ بْنُ أَبِي زُرَارَةَ قَالَ : نَا فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْبَصْرِيِّ ، أَنَّ شُعْبَةَ بْنَ الْحَجَّاجِ حَدَّثَهُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى .
عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ : كَتَبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ فِي أَرْضِ جُهَيْنَةَ : إِنِّي كُنْتُ رَخَّصْتُ لَكُمْ فِي جُلُودِ الْمَيْتَةِ ، فَلَا تَنْتَفِعُوا مِنَ الْمَيْتَةِ بِجِلْدٍ وَلَا عَصَبٍ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْبَصْرِيِّ ، إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ تَفَرَّدَ بِهِ : فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ أَبِيهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں تحریر لکھی جبکہ ہم جہینہ کی سرزمین میں تھے کہ: ”میں نے تمہیں مردار کی کھالوں کے بارے میں رخصت دی تھی، سو اب تم مردار کی کھال اور پٹھے سے کوئی فائدہ حاصل نہ کرو۔““
اسے ابوسعید بصری رحمہ اللہ سے یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور فضالہ بن مفضل رحمہ اللہ اپنے والد رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں اس کے ساتھ منفرد ہیں۔