❮
❯
حدیث نمبر: 1030
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا عَيَّاشُ بْنُ الْوَلِيدِ الرَّقَّامُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ : نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ .
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : أَبْصَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ يُلَقِّحُونَ النَّخْلَ ، فَقَالَ : I " مَا لِلنَّاسِ ؟ I " قَالَ : يُلَقِّحُونَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ : I " لَا لِقَاحَ I " أَوْ I " مَا أَرَى اللِّقَاحَ بِشَيْءٍ I " قَالَ : فَتَرَكُوا اللِّقَاحَ ، فَجَاءَ تَمْرُ النَّاسِ شِيصًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَنَا بِزَرَّاعٍ وَلَا صَاحِبِ نَخْلٍ ، لَقِّحُوا .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو کھجور کے درختوں کی پیوند کاری کرتے دیکھا تو دریافت فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہوا ہے؟“
عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! وہ پیوند کاری کر رہے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پیوند کاری کی ضرورت نہیں“ یا فرمایا: ”میرا نہیں خیال کہ پیوند کاری کی کوئی خاص حیثیت ہے۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر لوگوں نے پیوند کاری چھوڑ دی، جس کے نتیجے میں لوگوں کی کھجوریں «شِيصًا» (ناقص اور خراب) ہو گئیں۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نہ تو میں کاشتکار ہوں اور نہ ہی کھجوروں کے باغ والا ہوں، تم لوگ پیوند کاری کیا کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 1030
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لاختلاط مجالد بن سعيد
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه مجالد بن سعيد وقد اختلط «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 179»»
«أخرجه الطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 1723»