مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(عَدَمُ الرَّدِّ إِذَا لَمْ يَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ) باب: الحمد للہ نہ کہنے پر جواب نہ دیا جائے
حدیث نمبر: 4735
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتُوهُ ، وَإِنْ لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَا تُشَمِّتُوهُ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی چھینک مارے اور «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ کہے تو تم اسے دعا دو، اور اگر وہ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ نہ کہے تو تم اس کے لیے دعا نہ کرو۔“ رواہ مسلم۔