مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(مَنْ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ يَسْتَحِقُّ الْجَوَابَ) باب: الحمد للہ کہنے والا جواب کا مستحق
حدیث نمبر: 4734
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: عَطَسَ رَجُلَانِ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَشَمَّتَ أَحَدَهُمَا وَلَمْ يُشَمِّتِ الْآخَرَ. فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! شَمَّتَّ هَذَا وَلَمْ تُشَمِّتْنِي قَالَ: "إِنَّ هَذَا حَمِدَ اللَّهَ وَلَمْ تَحْمَدِ اللَّهَ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، دو آدمیوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک ماری تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے ایک کو چھینک کا جواب دیا جبکہ دوسرے کو نہ کہا، تو اس شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کے لیے دعا فرمائی جبکہ میرے لیے دعا نہیں فرمائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس لیے کہ اس نے «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ کہا، جبکہ تم نے «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“ نہیں کہا۔“ متفق علیہ۔