مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(كَثْرَةُ الْعُطَاسِ عَلَامَةُ الزُّكَامِ) باب: بار بار چھینک آنا زکام کی علامت
حدیث نمبر: 4736
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَهُ، فَقَالَ لَهُ: "يَرْحَمُكَ اللَّهُ "ثُمَّ عَطَسَ أُخْرَى، فَقَالَ: "الرَّجُلُ مَزْكُومٌ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ، وَفِي رِوَايَةٍ لِلتِّرْمِذِيِّ أَنَّهُ قَالَ لَهُ فِي الثَّالِثَةِ: "إِنَّهُ مَزْكُومٌ ".الشیخ عبدالستار الحماد
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سنا، جبکہ ایک آدمی نے آپ کے پاس چھینک ماری، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لیے فرمایا: «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے“ پھر اس نے دوسری مرتبہ چھینک ماری تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بندے کو زکام لگا ہوا ہے۔“ اور ترمذی کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے تیسری مرتبہ (چھینک آنے پر) فرمایا کہ ”اسے زکام لگا ہوا ہے۔“ رواہ مسلم والترمذي۔