حدیث نمبر: 4733
وَعَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ ، وَلْيَقُلْ لَهُ أَخُوهُ أَوْ صَاحِبُهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ. فَإِذَا قَالَ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، فَلْيَقُلْ: يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ "رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینک مارے تو وہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“ کہے اور اس کا (مسلمان) بھائی یا اس کا ساتھی اسے «یَرْحَمُكَ اللّٰهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے“ کہے، جب وہ اسے «یَرْحَمُكَ اللّٰهُ» کہے تو یہ (چھینک مارنے والا) کہے: «یَهْدِيْكُمُ اللّٰهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کر دے۔““ رواہ البخاری۔