مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(وَضْعُ الثَّوْبِ لِحَجْزِ مَكَانِ الْجُلُوسِ) باب: بیٹھنے کی جگہ اپنا کپڑا رکھنا
حدیث نمبر: 4702
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ ، فَقَامَ، فَأَرَادَ الرُّجُوعَ، نَزَعَ نَعْلَهُ أَوْ بَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْهِ، فَيَعْرِفُ ذَلِكَ أَصْحَابُهُ فَيَثْبُتُونَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ جاتے تو ہم آپ کے اردگرد بیٹھ جاتے تھے، پھر جب آپ کھڑے ہوتے اور آپ کا واپس آنے کا ارادہ ہوتا تو آپ اپنا جوتا اتار کر یا اپنی کوئی چیز وہاں رکھ جاتے جس سے صحابہ رضی اللہ عنہم سمجھ جاتے (کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس آئیں گے) اور وہ وہیں بیٹھے رہتے۔ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)