مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(مَنْعُ الْقِيَامِ لِتَعْظِيمِ أَحَدٍ) باب: کسی کے احترام کے لئے کھڑے ہونے سے منع کیا
حدیث نمبر: 4701
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: جَاءَنَا أَبُو بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي شَهَادَةٍ، فَقَامَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ مَجْلِسِهِ، فَأَبَى أَنْ يَجْلِسَ فِيهِ ، وَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ ذَا، وَنَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ يَدَهُ بِثَوْبِ مَنْ لَمْ يَكْسُهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
سعید بن ابوالحسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ابوبکرہ رضی اللہ عنہ گواہی کے سلسلے میں ہمارے پاس آئے تو ایک آدمی ان کی خاطر اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا، انہوں نے وہاں بیٹھنے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”اس سے منع فرمایا ہے“، اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”اس سے بھی منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص ایسے آدمی کے کپڑے سے اپنا ہاتھ صاف کرے جو اس نے اسے نہیں پہنایا“۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔