مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(عَدَمُ الْجُلُوسِ بَيْنَ اثْنَيْنِ جَالِسَيْنِ بِغَيْرِ إِذْنٍ) باب: دو بیٹھے ہوئے لوگوں کے درمیان گھس کر نہ بیٹھے
حدیث نمبر: 4703
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "لَا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يُفَرِّقَ بَيْنَ اثْنَيْنِ إِلَّا بِإِذْنِهِمَا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کے لیے جائز نہیں کہ وہ دو آدمیوں کے درمیان ان کی اجازت کے بغیر علیحدگی پیدا کرے (اور خود ان دونوں کے درمیان بیٹھ جائے)۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی وابوداؤد۔