مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3395
باب: حضرت ابوبکر حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے زمانے میں ام ولد کا معاملہ
(مَسْأَلَةُ أُمِّ الْوَلَدِ فِي عَهْدِ السَّيِّدَيْنِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا)
حدیث نمبر: 3395
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا عَنْهُ، فَانْتَهَيْنَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں «أُمِّ وَلَدٍ» (وہ لونڈی جس کے ساتھ اس کا مالک ہم بستر ہوا اور اس سے اولاد پیدا ہو گئی) کی بیع کیا کرتے تھے۔ جب عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں اس سے منع کیا تو ہم رک گئے۔ إسناده صحيح، رواه أبوداؤد۔