مشكوة المصابيح
كتاب النكاح— كتاب النكاح
(نِسْبَةُ الْوَلَدِ إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ كَبِيرَةٌ) باب: اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف نسبت کرنا کبیرہ گناہ
حدیث نمبر: 3314
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَأَبِي بَكْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّهُ غَيْرُ أَبِيهِ فَالْجَنَّةُ عَلَيْهِ حرَام»الشیخ عبدالستار الحماد
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص نے جانتے بوجھتے اپنے آپ کو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کیا تو ایسے شخص پر جنت حرام ہے۔ ‘‘ متفق علیہ۔