مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3315
باب: اپنے باپ کو چھوڑ کر کسی اور کو باپ کہنا کفران نعمت ہے
(دَعْوَةُ غَيْرِ الأَبِ أَبًا كُفْرَانُ نِعْمَةٍ)
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ، فَمَنْ رَغِبَ عَنْ أَبِيهِ فَقَدْ كَفَرَ . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَذُكِرَ حَدِيثُ عَائِشَةَ: ( مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ ): فِي ( بَابِ صَلَاةِ الْخُسُوفِ ).ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے آباء سے بے رغبتی و اعراض نہ کرو، کیونکہ جس شخص نے اپنے باپ سے اعراض کیا (اور اپنے آپ کو کسی اور کی طرف منسوب کیا) اس نے کفر کیا۔“ متفق علیہ۔ «وَقَدْ ذُكِرَ حَدِيثُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا: مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ اللّٰهِ، فِي بَابِ صَلَاةِ الْخُسُوفِ» عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی حدیث: ”اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں۔“ صلاۃ الخسوف کے باب میں ذکر کی گئی ہے۔