مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3313

باب: حضرت اسامہ اور زید رضی اللہ عنہما کے بارے میں قیافہ شناس کی رائے

(رَأْيُ الْقَائِفِ فِي شَأْنِ أُسَامَةَ وَزَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا)

حدیث نمبر: 3313
وَعَنْهَا، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ مَسْرُورٌ. "، فَقَالَ: أَيْ عَائِشَةُ ! أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ، فَلَمَّا رَأَى أُسَامَةَ وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ الْأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، ایک روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بڑے خوش خوش میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”عائشہ! کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجزز مدلجی آیا ہوا ہے، جب اس نے اسامہ اور زید رضی اللہ عنہما کو اس حال میں دیکھا کہ ان دونوں پر ایک چادر تھی اور انہوں نے اپنے سروں کو اس سے ڈھانپ رکھا تھا اور ان کے پاؤں ننگے تھے، اس نے کہا: یہ پاؤں ایک دوسرے سے ہیں۔“ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب النكاح / حدیث: 3313
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (6771) و مسلم (1459/38)»