مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3065

باب: غلام کے سلسلے میں وراثت کا بیان

(بَيَانُ الوِرَاثَةِ فِي سِيَاقِ العَبْدِ)

حدیث نمبر: 3065
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَلَمْ يَدَعْ وَارِثًا إِلَّا غُلَامًا كَانَ أَعْتَقَهُ  فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَلْ لَهُ أَحَدٌ ؟ قَالُوا: "لَا "إِلَّا غُلَامٌ لَهُ كَانَ أَعْتَقَهُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيرَاثَهُ لَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.
الشیخ عبدالستار الحماد

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس نے صرف ایک غلام چھوڑا جس کو اس نے آزاد کیا تھا، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کا کوئی وارث ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: نہیں، صرف وہ ایک غلام ہے جسے اس نے آزاد کیا تھا، تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی میراث اس کو دے دی۔ إسناده حسن، رواہ أبوداؤد والترمذی وابن ماجہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الفرائض والوصايا / حدیث: 3065
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده حسن
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (2905) والترمذي (2106 وقال: حسن) و ابن ماجه (2741)
٭ عوسجة: حسن الحديث .»