مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 3064
باب: مشرک کا معاملہ
(مُعَامَلَةُ المُشْرِكِ)
حدیث نمبر: 3064
وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا السُّنَةُ فِي الرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ الشِّرْكِ يُسْلِمُ عَلَى يَدَيْ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ؟ فَقَالَ: هُوَ أَوْلَى النَّاسِ بِمَحْيَاهُ وَمَمَاتِهِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اہل شرک میں سے اس آدمی کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا، جو کسی مسلمان شخص کے ہاتھوں پر اسلام قبول کر لے (کہ اس کا شرعی حکم کیا ہے)؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اس کی حیات و ممات کے بارے میں تمام لوگوں سے زیادہ حق دار ہے۔“ حسن، اسے ترمذی، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ہے۔