مشكوة المصابيح
كتاب الفرائض والوصايا— كتاب الفرائض والوصايا
(بَيَانُ الوِرَاثَةِ فِي سِيَاقِ العَبْدِ) باب: غلام کے سلسلے میں وراثت کا بیان
حدیث نمبر: 3065
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَلَمْ يَدَعْ وَارِثًا إِلَّا غُلَامًا كَانَ أَعْتَقَهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَهُ أَحَدٌ؟» قَالُوا: لَا إِلَّا غُلَامٌ لَهُ كَانَ أَعْتَقَهُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِيرَاثَهُ لَهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہو گیا تو اس نے صرف ایک غلام چھوڑا جس کو اس نے آزاد کیا تھا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا اس کا کوئی وارث ہے؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: نہیں، صرف وہ ایک غلام ہے جسے اس نے آزاد کیا تھا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی میراث اس کو دے دی۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ۔