مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(عَذَابُ القَبْضِ غَيْرِ الشَّرْعِيِّ عَلَى أَرْضٍ) باب: کسی کی زمین پر ناجائز قبضے کا عذاب
حدیث نمبر: 2959
وَعَن يعلى بن مرّة قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِغَيْرِ حَقِّهَا كُلِّفَ أَنْ يَحْمِلَ تُرَابَهَا الْمَحْشَرَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُالشیخ عبدالستار الحماد
یعلی بن مُرّہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’جو شخص ناحق کچھ زمین حاصل کرتا ہے تو اسے حکم دیا جائے گا کہ وہ حشر کے میدان میں اس کی مٹی اٹھائے رکھے۔ ‘‘ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔