مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2951

باب: جانور کھیت کی فصل کو نقصان پہنچائے تو

(إِذَا أَتْلَفَ حَيَوَانٌ زِرَاعَةَ الحَقْلِ)

حدیث نمبر: 2951
وَعَنْ حَرَامِ بْنِ سَعْدِ بْنِ مُحَيِّصَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: "أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطًا، فَأَفْسَدَتْ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ عَلَى أَهْلِ الْحَوَائِطِ حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ  ، وَأَنَّ مَا أَفْسَدَتِ الْمَوَاشِي بِاللَّيْلِ ضَامِنٌ عَلَى أَهْلِهَا ". رَوَاهُ مَالِكٌ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
الشیخ عبدالستار الحماد

حرام بن سعد محیصہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ براء بن عازب رضی اللہ عنہ کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہو گئی تو اس نے وہاں نقصان کیا، تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا: ”باغبانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دن کے وقت ان کی حفاظت کریں، البتہ جو جانور رات کے وقت نقصان کر دیں تو پھر اس (نقصان) کے ذمہ دار اس کے مالک ہیں۔“ سندہ ضعیف، رواہ مالک وابوداؤد وابن ماجہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب البيوع / حدیث: 2951
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: سنده ضعيف
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه مالک (747/2. 748 ح 1505) و أبو داود (3570) و ابن ماجه (2332)
٭ الزھري مدلس و عنعن .»