مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2952
باب: کسی چیز کا جانور کے پاؤں سے روند جانا اور آگ سے جل جانا معاف
(مَعْفُوٌّ عَنِ الشَّيْءِ المَدْهُوسِ بِرِجْلِ حَيَوَانٍ أَوِ المَحْرُوقِ بِالنَّارِ)
حدیث نمبر: 2952
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "الرِّجْلُ جُبَارٌ "، وَقَالَ: "النَّارُ جُبَارٌ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(جانور کے) پاؤں سے ہونے والا نقصان ضائع ہے (اس کا کوئی معاوضہ نہیں)۔“ اور فرمایا: ”آگ (کسی نے اپنی جگہ میں آگ جلائی، اور پھر آندھی اس آگ کو اڑا کر کسی اور جگہ لے گئی اور وہاں آگ لگ گئی تو اس) کا نقصان بھی رائیگاں ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد۔