مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2949
باب: چوری کیا گیا مال جس کے پاس ملے اس سے واپس لینے کا حق
(حَقُّ اسْتِرْجَاعِ المَالِ المَسْرُوقِ مِنْ حَائِزِهِ)
حدیث نمبر: 2949
وَعَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنْ وَجَدَ عَيْنَ مَالِهِ عِنْدَ رَجُلٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَيَتَّبِعُ الْبَيِّعُ مَنْ بَاعَهُ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
سمرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا مالِ مسروقہ بالکل اسی حالت میں کسی شخص کے پاس پائے تو وہ شخص اس (کو حاصل کرنے) کا زیادہ حق دار ہے، اور خریدار اس بیچنے والے کا پیچھا کرے گا۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی۔