مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2948
باب: ہنسی مذاق میں بھی کسی کی چیز پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے
(عَدَمُ القَبْضِ عَلَى شَيْءٍ مَزْحًا)
حدیث نمبر: 2948
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "لَا يَأْخُذُ أَحَدُكُمْ عَصَا أَخِيهِ لَاعِبًا جَادًّا، فَمَنْ أَخَذَ عَصَا أَخِيهِ فَلْيَرُدَّهَا إِلَيْهِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَرِوَايَتُهُ إِلَى قَوْلِهِ: "جَادًّا ".الشیخ عبدالستار الحماد
سائب بن یزید رضی اللہ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کی لاٹھی ہنسی مذاق کے طور پر اسے غصہ دلانے کے لیے نہ لے، جو شخص اپنے بھائی کی لاٹھی لے لے تو وہ اسے واپس کر دے۔“ ترمذی، ابوداؤد، اور ابوداؤد کی روایت «جَادًّا» تک ہے۔ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔