مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2947
باب: مال لوٹنے والا ہم میں سے نہیں
(مَنْ يَنْهَبُ المَالَ لَيْسَ مِنَّا)
حدیث نمبر: 2947
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَنَّهُ قَالَ: "لَا جَلَبَ، وَلَا جَنَبَ، وَلَا شِغَارَ فِي الْإِسْلَامِ ، وَمَنِ انْتَهَبَ نُهْبَةً فَلَيْسَ مِنَّا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں «جَلَب»، «جَنَب» اور «شِغَار» نہیں اور جو شخص کوئی لوٹ مار کرے تو وہ ہم میں سے نہیں۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔