مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(مَنْ يُحْيِي الأَرْضَ البَائِرَةَ يَكُونُ مَالِكَهَا) باب: بنجر زمین کو آباد کرنے والا اس کا مالک ہے
حدیث نمبر: 2944
عَن سعيد بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «من أحيى أَرْضًا مَيْتَةً فَهِيَ لَهُ وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حق» . رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص بنجر زمین کو آباد کرے تو وہ اسی کی ہے جبکہ رگ ظالم کا کوئی حق نہیں۔ ‘‘ (غیر کی زمین میں کاشتکاری کا کوئی حق نہیں) اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔