مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2943

باب: وقتی طور پر استعمال کے لیے جانور لینا جائز ہے

(جَوَازُ أَخْذِ حَيَوَانٍ لِلاسْتِعْمَالِ المُؤَقَّتِ)

حدیث نمبر: 2943
وَعَنْ قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ: كَانَ فَزَعٌ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسًا مِنْ أَبِي طَلْحَةَ  يُقَالُ لَهُ: الْمَنْدُوبُ، فَرَكِبَ، فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: "مَا رَأَيْنَا مِنْ شَيْءٍ، وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، میں نے انس رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: مدینہ میں (دشمن کی آمد کا) شور سا اٹھا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے «مَنْدُوب» نامی گھوڑا مستعار لیا اور اس پر سوار ہو گئے، جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم واپس تشریف لائے تو فرمایا: ”ہم نے کوئی چیز نہیں دیکھی، البتہ ہم نے (تیز رفتاری میں) اسے «إِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا» ”سمندر پایا۔““ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب البيوع / حدیث: 2943
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: مُتَّفق عَلَيْهِ , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (2627) و مسلم (2307/49)»