مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2897
باب: ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والا برا انسان
(مَنْ يَقُومُ بِالذَّخِيرَةِ غَيْرِ الشَّرْعِيَّةِ إِنْسَانٌ سَيِّئٌ)
حدیث نمبر: 2897
وَعَنْ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ : إِنْ أَرْخَصَ اللَّهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ، وَإِنْ أَغْلَاهَا فَرِحَ ". رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ ". وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ذخیرہ اندوز شخص بہت برا ہے، اگر اللہ قیمتیں کم کر دیتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتا ہے، اور اگر وہ انہیں بڑھا دیتا ہے تو خوش ہو جاتا ہے۔“ اسے بیہقی نے شعب الایمان میں اور رزین نے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے، اس کی سند ضعیف ہے، اسے بیہقی اور رزین نے روایت کیا ہے۔