مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2896
باب: چالیس دن تک ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تنبیہ
(تَنْبِيهُ مَنْ يَقُومُ بِالذَّخِيرَةِ لِمُدَّةِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا)
حدیث نمبر: 2896
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا يُرِيدُ بِهِ الْغَلَاءَ ، فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللَّهِ وَبَرِئَ اللَّهُ مِنْهُ ". رَوَاهُ رَزِينٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص قیمت بڑھانے کے لیے چالیس روز تک ذخیرہ اندوزی کرتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ سے لاتعلق ہوا، اور اللہ تعالیٰ اس سے لاتعلق ہوا۔“ اس کی سند ضعیف ہے، اسے رزین نے روایت کیا ہے۔