مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2895
باب: غلہ کی ناجائز ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو تنبیہ
(تَنْبِيهُ مَنْ يَقُومُ بِذَخِيرَةِ الحُبُوبِ بِشَكْلٍ غَيْرِ شَرْعِيٍّ)
حدیث نمبر: 2895
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "مَنِ احْتَكَرَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ طَعَامَهُمْ ضَرَبَهُ اللَّهُ بِالْجُذَامِ وَالْإِفْلَاسِ. "رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ ". وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے۔“ ابن ماجہ، بیہقی فی شعب الایمان، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے، «إِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَالْبَيْهَقِيُّ وَرَزِينٌ» ”اس کی سند حسن ہے، اسے ابن ماجہ، بیہقی اور رزین نے روایت کیا ہے“۔