مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2894

باب: حاکم اپنی طرف سے قیمت مقرر نہ کرے

(عَلَى الحَاكِمِ أَلَّا يُحَدِّدَ السِّعْرَ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ)

حدیث نمبر: 2894
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! سَعِّرْ لَنَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: "إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ  الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ، بِدَمٍ وَلَا مَالٍ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.
الشیخ عبدالستار الحماد

انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں، تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے، وہی تنگی و کشادگی کا مالک اور رزق دینے والا ہے، اور میں امید کرتا ہوں کہ میں اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی خون اور مال کے متعلق مجھ سے مطالبہ نہ کرتا ہو۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد وابن ماجہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب البيوع / حدیث: 2894
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1314 وقال: حسن صحيح) و أبو داود (3451) و ابن ماجه (2200) والدارمي (249/2 ح 2548)»