مشكوة المصابيح
كتاب البيوع— كتاب البيوع
(تَنْبِيهُ مَنْ يُنْقِصُ فِي النَّقْلِ وَالتَّوْلِ) باب: ناپ تول میں کمی کرنے والوں کو تنبیہ
حدیث نمبر: 2890
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِ الْكَيْلِ وَالْمِيزَانِ: «إِنَّكُمْ قَدْ وُلِّيتُمْ أَمْرَيْنِ هَلَكَتْ فِيهِمَا الْأُمَمُ السَّابِقَة قبلكُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّالشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ناپ تول والوں کو فرمایا: ’’بلاشبہ دو کام تمہارے ذمہ ایسے لگائے گئے ہیں، جن (میں کمی بیشی) کی وجہ سے تم سے پہلی قومیں ہلاکت کا شکار ہوئیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف جذا، رواہ الترمذی۔