مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2825
باب: سود کا گناہ
(إِثْمُ السُّودِ)
حدیث نمبر: 2825
( وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْظَلَةَ غَسِيلِ الْمَلَائِكَةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دِرْهَمُ رِبًا يَأْكُلُهُ الرَّجُلُ وَهُوَ يَعْلَمُ أَشَدُّ مِنْ سِتَّةٍ وَثَلَاثِينَ زِنْيَةً "رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالدَّارَقُطْنِيُّ. وَرَوَى الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَزَادَ وَقَالَ: "مَنْ نَبَتَ لَحْمُهُ مِنَ السُّحْتِ فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ ".الشیخ عبدالستار الحماد
غسیل الملائکہ حنظلہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جانتے ہوئے ایک درہم سود کھاتا ہے تو یہ چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے بھی زیادہ سنگین ہے۔“ اور امام بیہقی رحمہ اللہ نے شعب الایمان میں ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، اور یہ اضافہ نقل کرتے ہوئے فرمایا: ”جس شخص کا گوشت حرام سے تیار ہوا ہو تو آگ اس کی زیادہ حق دار ہے۔“ ضعیف، رواہ احمد والدارقطنی والبیہقی فی شعب الایمان۔