مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2804
باب: سودا رکھنے یا ختم کر دینے کا اختیار جدا ہونے سے پہلے تک
(اخْتِيَارُ الإِبْقَاءِ عَلَى السُّودَا أَوْ إِلْغَائِهَا قَبْلَ التَّفَرُّقِ)
حدیث نمبر: 2804
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ "الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَتَفَرَّقَا ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ صَفْقَةَ خِيَارٍ، وَلَا يَحِلُّ لَهُ أَنْ يُفَارِقَ صَاحِبَهُ خَشْيَةَ أَنْ يَسْتَقِيلَهُ "رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”خرید و فروخت کرنے والوں کو جدا ہونے سے پہلے تک اختیار ہوتا ہے الا یہ کہ بیعِ خیار ہو، اور اس کے لیے اس اندیشے کے پیش نظر اپنے ساتھی سے جدا ہونا جائز نہیں کہ وہ اس (بیع) کی واپسی کا مطالبہ نہ کرے۔“ (حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی)