مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2803
باب: خرید و فروخت کے وقت کیا کہنا چاہیے
(مَا يَجِبُ قَوْلُهُ أَثْنَاءَ البَيْعِ وَالشِّرَاءِ)
حدیث نمبر: 2803
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي أُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ: إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ: لَا خلابة فَكَانَ الرجل يَقُولهالشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا: بیع میں میرے ساتھ دھوکہ ہو جاتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم بیع کرو تو کہا کرو: دھوکہ فریب نہیں چلے گا۔“ وہ آدمی یہ الفاظ کہا کرتا تھا۔ متفق علیہ۔