مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2703
باب: بجُّو کے شکار کا حکم
(حُكْمُ صَيْدِ البَجُّو)
حدیث نمبر: 2703
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِيِ عَمَّارٍ قَالَ: سَأَلْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنِ الضَّبُعِ أَصَيْدٌ هِيَ ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. فَقُلْتُ: أَيُؤْكَلُ ؟ فَقَالَ: نَعَمْ. فَقُلْتُ: سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالنَّسَائِيُّ، وَالشَّافِعِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبدالرحمٰن بن ابی عمار بیان کرتے ہیں، میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے بجو کے بارے میں سوال کیا: کیا وہ شکار ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے کہا: کیا وہ کھایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، میں نے کہا: کیا آپ نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ (ترمذی، نسائی، شافعی) اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ صحیح، «رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ» ”اسے ترمذی اور نسائی نے روایت کیا ہے“۔