مشکوۃ المصابیح — حدیث نمبر 2704
باب: محرم اگر شکار کرے تو اس کا کفارہ کیا ہے ؟
(مَا هُوَ كَفَّارَةُ صَيْدِ المُحْرِمِ؟)
حدیث نمبر: 2704
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الضَّبُعِ قَالَ: "هُوَ صَيْدٌ، وَيُجْعَلُ فِيهِ كَبْشًا إِذَا أَصَابَهُ الْمُحْرِمُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے بجو کھانے کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شکار ہے، اور جب محرم اس کا شکار کرے تو اس کے بدلے اس پر ایک مینڈھا ہے۔“ «إِسْنَادُهُ صَحِيحٌ»، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی۔