المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ باب: چمڑے کے موزوں پر مسح کرنے کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 98
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، ثَنَا قَتَادَةُ ، سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ سَلَمَةَ ، سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ؟ فَقَالَ : " ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ وَلَيَالِيهِنَّ لِلْمُسَافِرِ ، وَيَوْمٌ وَلَيْلَةٌ لِلْمُقِيمِ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ موسیٰ بن سلمہ نے ان سے چمڑے کے موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”مسافر کے لیے تین دن اور ان کی راتیں (کی مدت) ہے، اور مقیم کے لیے ایک دن اور ایک رات مقرر ہے۔“
اس روایت کی سند صحیح ہے اور اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔