المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الزكاة— زکوٰۃ کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ أَفْضَلِ الصَّدَقَةِ باب: افضل ترین صدقے کا بیان۔
حدیث نمبر: 969
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ يَحْيَى ، عَنِ الْقَاسِمِ قَالَ : إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - مَاتَ ، فَتَصَدَّقَتْ عَنْهُ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - بِرَقِيقٍ كَانَ لَهَا .ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہما کی وفات ہوئی تو ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ان کی طرف سے ایصالِ ثواب کی نیت سے اپنے وہ غلام صدقہ کر دیے جو ان کی ملکیت میں تھے۔