المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ تَخْلِيلِ الْأَصَابِعِ وَاللِّحْيَةِ باب: انگلیوں اور داڑھی میں خلال کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 93
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : ثَنَا مَسْرُوقٌ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ شَقِيقٍ قَالَ : تَوَضَّأَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَخَلَّلَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ : " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ ذَلِكَ " .ترجمہ
شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کیا اور اپنے پاؤں کی انگلیوں کے درمیان خلال فرمایا، پھر ارشاد فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“
مسند ابویعلیٰ: 93، اس کی سند حسن ہے۔