المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْمَضْمَضَةِ مِنَ اللَّبَنِ باب: دودھ پینے کے بعد کلی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 94
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ هُوَ ابْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، " أَنَّهُ كَانَ يُمَضْمِضُ مِنَ اللَّبَنِ ثَلَاثًا " . مَوْقُوفٌ صَحِيحٌ .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”وہ دودھ پینے کے بعد (منہ کی صفائی اور چکناہٹ دور کرنے کے لیے) تین مرتبہ کلی کیا کرتے تھے۔“
یہ روایت موقوف ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔